Pages

Thursday, June 21, 2012

قر آنی انسا ئیکلو پیڈیا کی تیاری, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section

قر آنی انسا ئیکلو پیڈیا کی تیاری

سلمان احمد عباسی

‘‘دنیا میں قرآن کریم کی روشنی پھیلے چودہ سو سال گزر گئے ،مگر ابھی تک مستند اور قابل اعتبار مسلمان اسکالرز کی جانب سے انگریزی میں ایسا کوئی کام نہیں کیا گیا ہے جس کے ذریعہ مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والےطلبا اسکالرز سیاستداں ،ملٹری جنرل، صحافی ، ادیب اور حق کی تلاش میں نکلنے والے عام افراد بہ آسانی قرآن میں دیئے جانے والے روشن پیغام کی روح تک پہنچ سکیں۔مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ذہنوں میں اسلام کے خلاف زہر بھرنے میں جہاں ان زبان میں قرآن کی صحیح ترجمانی کرنے والی کتاب نہ رہنے کا المیہ شامل ہے وہیں مغربی مستشر قین کی جانب سےقرآن کی تشریح میں لکھی گئی ایسی کتب اور انسائیکلو پیڈیاز ہیں، جن میں قرآن کی صحیح تشریح کرنے کے بجائے ایسی باتیں اسلام کی جانب منسوب کی گئی ہیں، جن کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں منفی سوالات اٹھنا ایک ناگزیر عمل ہے۔ عیسائی اور یہودی اسکالرز کی جانب سے قرآن کے اہم موضوعات پر مضامین میں لکھے گئے ہیں جن میں انہوں نے نہ صرف توریت اور انجیل کی اصطلاحات استعمال کی ہیں،بلکہ اسلام پر غلط الزامات بھی عائد کئے ہیں۔’’ یہ الفاظ سوسائٹی فار قرآنک اسٹڈیز کے چیرمین قاضی ذوالقدر صدیقی کے ہیں جو بحریہ آڈیٹوریم میں سوسائٹی فار اسلامک اسٹڈیز پاکستان اور سنٹر فار اسلام اینڈ سائنس کینڈا کے تعاون سے لکھے جانے والے جامع قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی ضرورت سے آگاہ کررہے تھے ۔ یہ انسا ئیکلو پیڈیا قرآن کے بارے میں انگریزی زبان میں ہونے والی ایک ایسی جامع تحقیق ہے جس میں قرآن میں استعمال ہونے والے الفاظ ، اصطلاحات ، مسائل اور دیگر موضوعات پر اسلامی کتب کے گرانقد ر ذخائر کے حوالوں کے ساتھ مضامین جمع کئے جائیں گے جس کے ذریعہ مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے عام افراد، اسکالرز اور ہر طقبے کے لوگ استفادہ کرسکیں گے۔ ماضی میں اسلامی علوم کے ماہرین اور اسکالرز کی جانب سے اسلامی علوم ومسائل اور قرآن وحدیث کے ہر گوشے کو اپنی گرانقدر تحقیقات اور تصانیف کی روشنی سے منور کیا گیا ہے لیکن ایسا صرف ان زبانوں میں کیا گیا جو مسلمانوں کے زیر استعمال رہی تھیں۔

http://www.newageislam.com/urdu-section/قر-آنی-انسا-ئیکلو-پیڈیا-کی-تیاری-/d/2536


0 comments: