Pages

Friday, May 18, 2012

قرآن سوزی کے بڑھتے واقعات سے مسلمان اشتعال میں نہ آئیں, Urdu Section , NewAgeIslam.com

Urdu Section

امریکہ ابھی گزشتہ دنوں بدنام زمانہ (بدنام زمانہ اس لئے کہ اس سے پہلے اس پادری کی نگرانی میں قران سوزی کا مذموم واقعہ انجام دیا جا چکا ہے)امریکی پادری ٹیری جونز نے ایک بار پھر پولیس اور انتظامیہ کے سامنے قرآن سوزی کرکے ناقابل معافی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے گنیزولے میں ایک چھوٹا سا چرچ ہے۔ چرچ کا نام ہے ’ڈوو ورلڈ آرٹ ریچ سینٹر‘۔ یہ چرچ 20 ایکڑاراضی پرپھیلا ہوا ہے۔ اسے ایک بنیاد پرست عیسائی چرچ مانا جاتا ہے۔ 1996 میں ایک ہوٹل منیجر ٹیری جونز اس چرچ کاہیڈ بنا۔جونس کی عمر 58 سال ہے اور وہ 30 برسوں سے یوروپ میں مشنری کام کررہا ہے۔اس نے ایک کتاب بھی لکھی ہے ’اسلام اِز آف دی ایوِل‘۔ یہ جملہ اس کے چرچ سے متعلق سبھی تختہ ہائے اعلانات اور بورڈوں پر درج ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر مغربی معاشرے کو اسلام سے اس قدردشمنی کیوں ہے ۔

نائن الیون کے بعد مغربی ممالک میں مسلمان، اسلام اورقرآن کے خلاف پوری شدومد کے ساتھ آواز اٹھنے لگی۔ نائن الیون کے پراسرار حقائق کو پوشیدہ رکھنے کے لئے امریکہ نے طرح طرح کہانیاں گھڑیں اورمغربی ممالک اس کے سحر سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔امریکہ کی خوشنودی اور اسلام دشمنی میں یہ ممالک غیر اعلانیہ طور پر ایک پلیٹ فارم پر آگئے اور ہر جگہ سے اسلام ، مسلمان، آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیباالفاظ استعمال کرنے کا سیلاب آگیاہے۔ اسلام کے خلاف اشتعال پھیلانے میں ایک طرح سے مسابقت ہونے لگی۔ دنیا ہمیشہ ابھرتی ہوئی چیزسے خوف کھاتی ہے اور اس کے بارے میں طرح طرح کے وسوسے دوچاررہتی ہے۔ یہی صورت حال مغرب میں اسلام کی ہے۔

http://newageislam.com/urdu-section/قرآن-سوزی-کے-بڑھتے-واقعات-سے-مسلمان-اشتعال-میں-نہ-آئیں/d/7241

0 comments: