Pages

Friday, May 18, 2012

قرآن میں ترمیم کبھی نہیں کی گئی اور قرآن میں کسی بھی طرح کی ترمیم کی کوشش خود متضاد ہو جائے گی, Urdu Section , NewAgeIslam.com

Urdu Section
قرآن میں ترمیم کبھی نہیں کی گئی اور قرآن میں کسی بھی طرح کی ترمیم کی کوشش خود متضاد ہو جائے گی
by محمد یونس، نیو ایج اسلام
قرآن کے یہ احکامات اس کے متن کی سالمیت کے ناقابل تردید ثبوت کے طور پر ہیں۔ اگر وحی کے نازل ہونے کے دوران اس کے متن میں تبدیلی یا کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی کی گئی ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے دوران ان کے دشمنوں کے ساتھ ہی ساتھ عرب عوام نے اسلام کو قبول نہیں کیا ہوتا، کیونکہ انہیں اس کے اپنے دعووں میں تضاد کا علم ہو جاتا۔ اور چاہے، دلیل کی خاطر، انہوں نے مقبول تاریخی ترتیب کے تحت اسے قبول کیا ہوتا تو ان لوگوں نے یقینی طور پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد قرآن کو مسترد کر دیا ہوتا۔ تاہم، ایسا نہیں ہوا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جانشینوں کا قرآن پر ایمان ویسا ہی شدید تھا جیسا کہ نبی صلی الہہ علیہ وسلم کے زمانے میں ان کے پیش رو حضرات کا تھا۔ دوسری نسل کے مسلمانوں میں قرآن کا احترام اس قدر تھا کہ نیزے کی نوک پر لپٹے قرآن کے کچھ صفحات کو صرف فوری طور پر دیکھنے سے حریف مسلم فوجوں کے درمیان ہو رہی جنگ ایک دم رک جاتی تھی [1]۔ اس طرح، خالصتاً معقولی تاریخی نقطہ نظر سے، اس میں شک کی رتّی بھر بھی گنجائش نہیں ہے کہ قرآن کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جانشینوں اور ان کے ذریعہ آئندہ آنے والی نسلوں کو اس کی اصل شکل میں منتقل کیا۔3 ۔ قرآن کے اصل صحف (suhuf) کے تحفظ کی سالمیت

http://newageislam.com/urdu-section/قرآن-میں-ترمیم-کبھی-نہیں-کی-گئی-اور-قرآن-میں-کسی-بھی-طرح-کی-ترمیم-کی-کوشش-خود-متضاد-ہو-جائے-گی/d/7228


0 comments: