Pages

Tuesday, May 15, 2012

مسلم معاشرے میں طلاق کا بڑھتا ہوا رجحان, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
مسلم معاشرے میں طلاق کا بڑھتا ہوا رجحان
by مولانا ندیم الواجدی
اس صورت حال پر قابو پانا بے حد ضروری ہے، ورنہ آنے والے دنوں میں ازدواجی زندگی کے راستے اور زیادہ کٹھن ہوسکتے ہیں ، ابھی حال ہی میں مغربی یوپی کے ایک نامی گرامی قصبے میں طلاق کا واقعہ پیش آیا، کسی شخص نےاپنی بیوی کو غصے کی حالت میں تین طلاقیں دیدیں، علاقے کے علما حضرات اصلاح معاشرہ کی اپنی ذمہ داریوں کو کس طرح پورا کرتے ہیں اس کا ایک اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اخباری بیانات کے ذریعے دارالعلوم دیوبند، اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جیسے اداروں سے یہ مطالبہ شروع کردیا ہے کہ وہ تین طلاقوں کو ایک ماننے کا فتویٰ جاری کریں، چاہئے تو یہ تھا کہ یہ حضرات علما کرام اپنے اپنے علاقوں میں پھیل جاتے اور لوگوں کو شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کرتے، اس کے بجائے وہ طلاق کا فتویٰ بدلنے کا مطالبہ کرنے لگے، مسلم پرسنل لا بورڈ توشرعی احکام کے تحفظ کے لیے بنایا ہے اگر اس سے ہی یہ مطالبہ کیا جانے لگے کہ شرعی احکام میں تبدیلی کردی جائے تو اس سے بڑھ کر ستم ظریفی اور کیا ہوگی، یہ تو ایسا ہی ہے جیسے زنا اورشراب نوشی ، اور چوری ڈکیتی جیسے جرائم کی زیادتی کو بنیاد بنا کر حکومت سے یہ مطالبہ کیا جانے لگے کہ ان جرائم کی سزا کم کردی جائے ، یا بالکل ہی معاف کردی جائے کیونکہ لوگوں کو اپنے نفس پر قابو نہیں رہا ہے اور وہ جرائم کا ارتکاب کچھ زیادہ ہی کرنے لگے ہیں ۔

http://newageislam.com/urdu-section/مسلم-معاشرے-میں-طلاق-کا-بڑھتا-ہوا-رجحان/d/7326


0 comments: