Pages

Wednesday, May 16, 2012

قرآن کریم جلانے سے مٹ نہیں سکتا, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
قرآن کریم جلانے سے مٹ نہیں سکتا
by مولانا ندیم الواجدی
اس جرم کی ا س شخص کو سزا کیو ں نہیں دی گئی، اس پر صرف 270ڈالر کا معمولی جرمانہ کیا گیا ہے وہ بھی ا س لیے کہ اس نے آگ جلاکر ماحولیات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے منظر کو براہ راست انٹر نیٹ پردکھلایا گیا، ایسی تصویر یں بھی سامنے آئی ہیں جن میں بہت سے کیمروں بردار لوگ واقعہ سے پہلے کے منظر کی ویڈیو گرافی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ان حالات میں یہ کہنا کہ پادری نے یہ کام اچانک کیا ہے بالکل غلط ہے، اس سے بھی زیادہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ اس واقعہ سے پورے عالم اسلام میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی، امریکہ میں رہنے والے بیس لاکھ مسلمان بے چین ہو اٹھے لیکن امریکی انتظامیہ کہ کانوں پر جوں تک نہ رینگی ،پنٹاگون نے محض یہ وارننگ دینے پراکتفاکیا کہ ٹیری جونز کی اس رکیک حرکت کے نتائج افغانستان میں امریکی افو اج پرطالبان کے حملوں کی صورت میں برآمد ہوں گے، امریکی چرچ وابستہ پادریوں نے ٹیری جونز کی اس حرکت پر اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی ہے مگر ویٹی کن سٹی اور اس کے سربراہ پوپ بینی ڈکٹ نے اب تک کوئی لفظ بھی مذمت کا نہیں کہا ، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹیری جونز کو امریکی انتظامیہ اور مسیحی مذہب کے مرکز کی جیوف کلف کا ایک بیان ضرور شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے ملعون پادری کے اس عمل کوبین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے ، انہوں نے مسلمانان عالم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خود ساختہ پادری کی مذموم حرکت پرکوئی دھیان نہ دیں، کیوں کہ عیسائیت سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما ؤں کا ٹیری جونز سے کوئی تعلق نہیں ہے او روہ کلیسا کی نمائندگی نہیں کرتا، مانا کہ کلیسا سے وابستہ شخصیتیں ٹیری جونز کی مذمت کررہی ہیں۔
http://newageislam.com/urdu-section/قرآن-کریم-جلانے-سے-مٹ-نہیں-سکتا/d/7266

0 comments: