Pages

Tuesday, May 15, 2012

رشتہ ازدواج سے باہر جنسی تعلقات کے لئے خواتین کو کوڑے مارنا سفاکانہ اور غیر اسلامی عمل ہے, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
رشتہ ازدواج سے باہر جنسی تعلقات کے لئے خواتین کو کوڑے مارنا سفاکانہ اور غیر اسلامی عمل ہے
by محمد یونس، نیو ایج اسلام
قرآن 'عوامی بدکاری' یا 'زنا' کے لئے کوڑے مارنے کی سزا کا حکم دیتا ہے اس زمانے میں ایک رواج یہ تھا جو عورتوں کو اجازت دیتا تھا کہ ان کے شوہر اگر کاروبار، حملے یا کسی دوسرے مشن کے سلسلے میں گھر سے دور ہوں تو وہ اجنبیوں کے ساتھ رہ سکتی ہیں (24:2) ۔ اس رواج نے بچوں کے والد کو طے کرنے کا تنازعہ پیدا کیا جو ازدواجی زندگی سے باہر پیدا ہوئے بچوں کی شناخت کے لئے جمع ہونے پر بچوں کے چہرے مہرے کو اس کے والد سے موازنہ کیا جاتا تھا اور اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا تھا [3]۔ یہ مشق، ایک سماجی معیار بن گیا تھا، جو مردوں کو ان خواتین، جن کے ساتھ انہوں نے عارضی شادی کی تھی یا ساتھ رہے تھے، ان کے تئیں تمام سماجی اور مالیاتی ذمہ داریوں سے آزاد کرتا تھا، یہ خواتین کو مالی حصولیابیوں کے لئے بدکاری کرنے پر مجبور کرتا تھا، اور اس طرح کے تعلقات سے پیدا ہوئے بچوں کو معاشرے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے تھے۔ یہ قرآنی خاندانی قوانین کے بالکل متضاد تھا جو (1) مردوں کو ان کے جنسی، مالیاتی اور سماجی لائسنس سے محروم کرنے، (2) بدکاری کے ادارے بننے کا خاتمہ کرنے، (3) خواتین کو قانونی، مالی، وراثت اور ذاتی حقوق عطا کرنے اور (4) تولیدی مرحلے میں خواتین کو مالی تحفظ عطا کرنے کے لئے تھا۔ اس لئے ایک ہنگامی اقدام کے طور پر اس اشتعال انگیز عمل کو قرآن کو روکنا تھا، جس کے لئے یہ ایک خاص اصطلاح، 'زنا' (25:68، 17:32) اور ساتھ ہی ساتھ 'فٰحشۃ' کی عام اصطلاح کا استعمال کرتا ہے(4:15 ).۔ اسی کے مطابق، قرآن کریم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتا ہے، جب آپ کی خدمت میں مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی اور چوری نہیں کریں گی اور بدکاری نہیں کریں گی(60:12)، تو ان کی بیعت قبول کر لیا کریں۔

0 comments: