Pages

Wednesday, May 16, 2012

اکستان کی غیر مسلم اقلیتوں کے لئے انصاف کی فراہمی اور تحفظ کا معاملہ اور بہتر امیج کا سوالپاپا

شرعی طور سے شبیہ کو سامنے لانا ضروری ہے ، تاکہ غیر مسلموں اور عام لوگوں میں اسلام اور مسلمانوں کے متعلق غلط فہمی اور نفرت پیدا ہوکر ،دین خداوندی کی اشاعت اور اس فیوض وبرکات کے حصول راہ میں خلق کے لئے دیوار کھڑی نہ ہوجائے ، ہمیں یہ بات پوری قوت سے کہنی چاہئے کہ مسلم ملک میں جو کچھ ہو سب نہ تو اسلام ہے اور نہ ہی صحیح ہے۔جس طرح دیگر اقوام وقبائل ،حالات و ماحول کا شکار ہو کر غیر انسانی ، غیر منصفانہ کام کرتے ہیں ، اور کرسکتے ہیں اسی طرح مسلمان بھی کرسکتے ہیں ۔غلط کا م کی تقلید اور اس کے ردّ عمل میں اپنے ملک کی اقلیت سے بدلہ لینے کا کوئی جواز نہیں ہے، البتہ یہ شرمناک ضرور ہے کہ اسلام جیسا محفوظ و مکمل دین کی حامل امت کے افراد غیر منصفانہ اور غیر انسانی عمل کا مظاہرہ کریں، پاکستان جیسے ملک کے متعلق اس پہلو کو نمایاں کرنے کی ضرورت ہے۔ وہاں کے نظامِ حیات پر اسلام کی تعلیمات و احکام کا ضروری شعور فہم بھی رکھتے ہیں ، اگر پاکستان میں غیر مسلم اقلیت کی جائیداد پر ناجائز قبضہ ، لڑکیوں کا اغوا کر کے تبدیلی مذہب اور ان سے شادی یا دیگر طرح کی زیادتیاں ہوتی ہیں تو ان میں اسلام تعلیم کے اثر کا کوئی دخل نہیں ہے، جیسا کہ کچھ فرقہ پرست عناصر باور کرانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔
http://newageislam.com/urdu-section/پاکستان-کی-غیر-مسلم-اقلیتوں-کے-لئے-انصاف-کی-فراہمی-اور-تحفظ-کا-معاملہ-اور-بہتر-امیج-کا-سوال/d/7278

0 comments: