Pages

Showing posts with label قرآن. Show all posts
Showing posts with label قرآن. Show all posts

Thursday, June 21, 2012

قر آنی انسا ئیکلو پیڈیا کی تیاری, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section

قر آنی انسا ئیکلو پیڈیا کی تیاری

سلمان احمد عباسی

‘‘دنیا میں قرآن کریم کی روشنی پھیلے چودہ سو سال گزر گئے ،مگر ابھی تک مستند اور قابل اعتبار مسلمان اسکالرز کی جانب سے انگریزی میں ایسا کوئی کام نہیں کیا گیا ہے جس کے ذریعہ مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والےطلبا اسکالرز سیاستداں ،ملٹری جنرل، صحافی ، ادیب اور حق کی تلاش میں نکلنے والے عام افراد بہ آسانی قرآن میں دیئے جانے والے روشن پیغام کی روح تک پہنچ سکیں۔مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ذہنوں میں اسلام کے خلاف زہر بھرنے میں جہاں ان زبان میں قرآن کی صحیح ترجمانی کرنے والی کتاب نہ رہنے کا المیہ شامل ہے وہیں مغربی مستشر قین کی جانب سےقرآن کی تشریح میں لکھی گئی ایسی کتب اور انسائیکلو پیڈیاز ہیں، جن میں قرآن کی صحیح تشریح کرنے کے بجائے ایسی باتیں اسلام کی جانب منسوب کی گئی ہیں، جن کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں منفی سوالات اٹھنا ایک ناگزیر عمل ہے۔ عیسائی اور یہودی اسکالرز کی جانب سے قرآن کے اہم موضوعات پر مضامین میں لکھے گئے ہیں جن میں انہوں نے نہ صرف توریت اور انجیل کی اصطلاحات استعمال کی ہیں،بلکہ اسلام پر غلط الزامات بھی عائد کئے ہیں۔’’ یہ الفاظ سوسائٹی فار قرآنک اسٹڈیز کے چیرمین قاضی ذوالقدر صدیقی کے ہیں جو بحریہ آڈیٹوریم میں سوسائٹی فار اسلامک اسٹڈیز پاکستان اور سنٹر فار اسلام اینڈ سائنس کینڈا کے تعاون سے لکھے جانے والے جامع قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی ضرورت سے آگاہ کررہے تھے ۔ یہ انسا ئیکلو پیڈیا قرآن کے بارے میں انگریزی زبان میں ہونے والی ایک ایسی جامع تحقیق ہے جس میں قرآن میں استعمال ہونے والے الفاظ ، اصطلاحات ، مسائل اور دیگر موضوعات پر اسلامی کتب کے گرانقد ر ذخائر کے حوالوں کے ساتھ مضامین جمع کئے جائیں گے جس کے ذریعہ مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے عام افراد، اسکالرز اور ہر طقبے کے لوگ استفادہ کرسکیں گے۔ ماضی میں اسلامی علوم کے ماہرین اور اسکالرز کی جانب سے اسلامی علوم ومسائل اور قرآن وحدیث کے ہر گوشے کو اپنی گرانقدر تحقیقات اور تصانیف کی روشنی سے منور کیا گیا ہے لیکن ایسا صرف ان زبانوں میں کیا گیا جو مسلمانوں کے زیر استعمال رہی تھیں۔

http://www.newageislam.com/urdu-section/قر-آنی-انسا-ئیکلو-پیڈیا-کی-تیاری-/d/2536


Saturday, June 16, 2012

عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت:قسط 19, Urdu Section, NewAgeIslam.com

عورت اور ان پر مردوں کی جھوٹی فضیلت:قسط 19

کچھ ضروری نہیں ہے اور ذرا ذرا سی چیز کے لئے گھر والوں کو گھڑی گھڑی اس طرح تکلیف دینا کیا حاصل بہتر ہےکہ گھر کی عورتیں جس حال میں ہیں اسی میں رہیں تم پردہ کے پیچھے سے جو چیزمانگنی ہے مانگ لو۔ عموماً ہر شخص کو یہ امر پیش آتا ہے کہ گرمی کی شدت کے وقت یا کسی کام میں حد سے زیادہ مصروفیت کی وجہ سے گھر میں عورتوں کو یہ خیال نہیں رہتا کہ ان کے سر پر ٹھیک طور پر دوپٹہ ہے یا نہیں۔ یا بوجہ علالت یا کسی اور باعث سے وہ ایسی آزادگی کے ساتھ اپنے گھر میں لیٹی ہوئی ہیں کہ غیر کے روبرو وہ آزاد گی جائز نہیں ہوسکتی ایسی صورتوں میں اگر مردانہ مکان میں چند آدمی جمع ہوں جن کےلئے کبھی پان کے واسطے او رکبھی پانی کے واسطے اور کبھی حقہ یا کسی اورشے کے واسطے کسی مرد کو اندر آنے کی ضرورت پڑے تو اب کس قدر دقت ہے اگر ہر دفعہ وہ شخص اندر آنے کی اجازت طلب کرے اور ہر بار گھر کی سب عورتیں مودبانہ قرینہ سے بیٹھیں اس سےبہتر ہے کہ وہ پردہ کے باہر سے جو کچھ مانگنا ہو مانگ لے۔

یہا ں تک جو کچھ ہم نے لکھا وہ اس تفسیر کی بنا پر تھا جوہم خود الفاظ قرآن مجید کے سمجھتے ہیں ۔ اب یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہمارے علما فقہ جن کا خاص کام قرآن مجید سے احکام کا استنباط کرنا ہے اس باب میں کیا لکھتے ہیں ۔فتاویٰ عالمگیری میں پردہ کی بحث کونہایت تفصیل کے ساتھ لکھا ہے اور اس کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ اول مرد کا مردکو دیکھنا۔ دوم عورت کا عورت کو دیکھنا ۔سوم عورت کو مرد کو دیکھنا ۔چہارم مرد کا عورت کو دیکھنا پہلی تین صورتوں میں لکھا ہے کہ جس قدر حصہ بدن مابین ناف وزانوں کے ہے اس کو دیکھنا ناجائز ہے ۔ اورصورت چہارم کے پھر چار اقسام کئے ہیں اول مرد کا اپنی بیوی و لونڈی کو دیکھنا ۔ثانی مرد کا اپنی ذوات محارم کو دیکھنا ثالث مرد کااجنبی آزادعورت کو دیکھنا۔ رابع مرد کا غیر لونڈیوں کو دیکھنا ۔ ہم صورت اول و رابع کو بیان کرنا غیرضروری سمجھتے ہیں ۔ صورت ثانی یعنی ذوات محارم کے دیکھنے کی نسبت فتاویٰ عالمگیری میں لکھا ہے کہ ذو ات محارم مثلاً ماں بہن وغیرہ کی ظاہری اور باطنی زینت کے مقام کو دیکھنا جائز ہے اور وہ یہ ہیں۔سر ، بال، گردن، سینہ، کان ، بازو، پہونچا،ہتھیلی ، پنڈلی ، پاؤں اور چہرہ ۔

http://newageislam.com/urdu-section/عورت-اور-ان-پر-مردوں-کی-جھوٹی-فضیلت-قسط-19/d/2133


Friday, June 15, 2012

انسانیت کی بقا کیلئے قرآن پر عمل ضروری, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
انسانیت کی بقا کیلئے قرآن پر عمل ضروری

باری تعالیٰ کا پیش کردہ نظام ہی نقائص سے پاک ہے، وہی ساری انسانیت کے لیے ہے اور وہی قیامت تک کے لیے ہے ۔کیونکہ اللہ کا علم محیط ہے ، وہ ہر جگہ کے لوگوں کے حالات ومزاج سے واقف ہے اور وہ پچھلے واگلے تمام زمانوں کے انسانوں کے احوال وکوائف حتیٰ کہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔ اس لیے اس نے دین اسلام کی شکل میں پوری نوع انسان کے لیے ایک کامیاب وعمدہ نظام پیش کیا، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا اور قرآن کو نازل کیا ،پھر دین اسلام کیاپیروی کی تاکید کی اور قرآن پر ایمان لانے اور اس پر عمل کرنے کا واضح حکم کیا۔ساتھ ہی متعدد آیات کے ذریعہ یہ بھی واضح کردیا کہ قرآن کے بارے میں کوئی بھی تردووشبہ کا شکار نہ ہو۔ یہ محض اللہ کا کلام ہے اور اس میں کسی طرح کی ذرہ برابر بھی تحریف یا ملاوٹ کا شائبہ نہیں ہے۔ ارشاد باری ہے’’ یہ کتاب ہے، جس (کے کلام الٰہی ہونے ) میں کوئی شک وشبہ نہیں ‘‘ (لبقرہ) ۔ خالص کلام الہٰی ہونے کے اثبات اور اس پر لوگوں کے یقین کو مستحکم کرنا ہر حال میں ضروری تھا۔ کیونکہ ہر زمانہ میں شیطانی وطاغوتی طاقتیں اس بات کے لیے سرگرم رہتی ہیں کہ نعوذ باللہ قرآن کو انسانی کلام ی ا کسی اورمخلوق کا کلام ٹھہرادیا جائے یا اس کے بارے میں خلق خدا کو تردو میں ڈال دیا جائے ۔ تاکہ وہ دین حق سے غافل ہوجائے اور قرآن کی روشنی سے کچھ حاصل نہ کرسکے ۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہر زمانہ میں اسلام کے مخالفین و معاندین قرآن کے خالص کلام الہٰی ہونے پر لوگوں ک وشک وشبہ میں مبتلا کرتے رہے ہیں اور قرآن پر مختلف اقسام کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔

http://newageislam.com/urdu-section/انسانیت-کی-بقا-کیلئے-قرآن-پر-عمل-ضروری/d/1752



Friday, May 18, 2012

قرآن میں ترمیم کبھی نہیں کی گئی اور قرآن میں کسی بھی طرح کی ترمیم کی کوشش خود متضاد ہو جائے گی, Urdu Section , NewAgeIslam.com

Urdu Section
قرآن میں ترمیم کبھی نہیں کی گئی اور قرآن میں کسی بھی طرح کی ترمیم کی کوشش خود متضاد ہو جائے گی
by محمد یونس، نیو ایج اسلام
قرآن کے یہ احکامات اس کے متن کی سالمیت کے ناقابل تردید ثبوت کے طور پر ہیں۔ اگر وحی کے نازل ہونے کے دوران اس کے متن میں تبدیلی یا کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی کی گئی ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے دوران ان کے دشمنوں کے ساتھ ہی ساتھ عرب عوام نے اسلام کو قبول نہیں کیا ہوتا، کیونکہ انہیں اس کے اپنے دعووں میں تضاد کا علم ہو جاتا۔ اور چاہے، دلیل کی خاطر، انہوں نے مقبول تاریخی ترتیب کے تحت اسے قبول کیا ہوتا تو ان لوگوں نے یقینی طور پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد قرآن کو مسترد کر دیا ہوتا۔ تاہم، ایسا نہیں ہوا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جانشینوں کا قرآن پر ایمان ویسا ہی شدید تھا جیسا کہ نبی صلی الہہ علیہ وسلم کے زمانے میں ان کے پیش رو حضرات کا تھا۔ دوسری نسل کے مسلمانوں میں قرآن کا احترام اس قدر تھا کہ نیزے کی نوک پر لپٹے قرآن کے کچھ صفحات کو صرف فوری طور پر دیکھنے سے حریف مسلم فوجوں کے درمیان ہو رہی جنگ ایک دم رک جاتی تھی [1]۔ اس طرح، خالصتاً معقولی تاریخی نقطہ نظر سے، اس میں شک کی رتّی بھر بھی گنجائش نہیں ہے کہ قرآن کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جانشینوں اور ان کے ذریعہ آئندہ آنے والی نسلوں کو اس کی اصل شکل میں منتقل کیا۔3 ۔ قرآن کے اصل صحف (suhuf) کے تحفظ کی سالمیت

http://newageislam.com/urdu-section/قرآن-میں-ترمیم-کبھی-نہیں-کی-گئی-اور-قرآن-میں-کسی-بھی-طرح-کی-ترمیم-کی-کوشش-خود-متضاد-ہو-جائے-گی/d/7228


قرآن سوزی کے بڑھتے واقعات سے مسلمان اشتعال میں نہ آئیں, Urdu Section , NewAgeIslam.com

Urdu Section

امریکہ ابھی گزشتہ دنوں بدنام زمانہ (بدنام زمانہ اس لئے کہ اس سے پہلے اس پادری کی نگرانی میں قران سوزی کا مذموم واقعہ انجام دیا جا چکا ہے)امریکی پادری ٹیری جونز نے ایک بار پھر پولیس اور انتظامیہ کے سامنے قرآن سوزی کرکے ناقابل معافی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے گنیزولے میں ایک چھوٹا سا چرچ ہے۔ چرچ کا نام ہے ’ڈوو ورلڈ آرٹ ریچ سینٹر‘۔ یہ چرچ 20 ایکڑاراضی پرپھیلا ہوا ہے۔ اسے ایک بنیاد پرست عیسائی چرچ مانا جاتا ہے۔ 1996 میں ایک ہوٹل منیجر ٹیری جونز اس چرچ کاہیڈ بنا۔جونس کی عمر 58 سال ہے اور وہ 30 برسوں سے یوروپ میں مشنری کام کررہا ہے۔اس نے ایک کتاب بھی لکھی ہے ’اسلام اِز آف دی ایوِل‘۔ یہ جملہ اس کے چرچ سے متعلق سبھی تختہ ہائے اعلانات اور بورڈوں پر درج ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر مغربی معاشرے کو اسلام سے اس قدردشمنی کیوں ہے ۔

نائن الیون کے بعد مغربی ممالک میں مسلمان، اسلام اورقرآن کے خلاف پوری شدومد کے ساتھ آواز اٹھنے لگی۔ نائن الیون کے پراسرار حقائق کو پوشیدہ رکھنے کے لئے امریکہ نے طرح طرح کہانیاں گھڑیں اورمغربی ممالک اس کے سحر سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔امریکہ کی خوشنودی اور اسلام دشمنی میں یہ ممالک غیر اعلانیہ طور پر ایک پلیٹ فارم پر آگئے اور ہر جگہ سے اسلام ، مسلمان، آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیباالفاظ استعمال کرنے کا سیلاب آگیاہے۔ اسلام کے خلاف اشتعال پھیلانے میں ایک طرح سے مسابقت ہونے لگی۔ دنیا ہمیشہ ابھرتی ہوئی چیزسے خوف کھاتی ہے اور اس کے بارے میں طرح طرح کے وسوسے دوچاررہتی ہے۔ یہی صورت حال مغرب میں اسلام کی ہے۔

http://newageislam.com/urdu-section/قرآن-سوزی-کے-بڑھتے-واقعات-سے-مسلمان-اشتعال-میں-نہ-آئیں/d/7241

Wednesday, May 16, 2012

نیوٹ گنگ رچ قدیم اسلامی قانون کی سرزنش کرنے والوں میں اکیلے نہیں ہیں, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
نیوٹ گنگ رچ قدیم اسلامی قانون کی سرزنش کرنے والوں میں اکیلے نہیں ہیں
by محمد یونس، نیو ایج اسلام
" وقت آ گیا ہے کہ مسلم اسکالر شپ اسلامی عقیدے میں، اس کی بنیادی کتاب، قرآن پاک اور اس کے مذہبی قوانین (روایات اور شرعی قوانین) کے درمیان تقسیم پر توجہہ دے: ان میں سے ایک ایمان کے مرکز کے طور پر تاریخ میں ایک زمانے میں ظاہر ہوا، اور دوسرا اس کی دوسری صدی کے بعد میں ایمان کی ابتدائی اضافے مہں لہر کے طور پر سامنے آیا۔ جس کا ذکر پہلے کیا گیا وہ مستقل، ابدی اور تاریخ سے آزاد ہے۔ مؤخر الذکر تاریخی عوامل سے متاثر رہا ہے: اسلام میں داخل ہونے والے لوگوں کا اسلام سے قبل ایمان، تہذیبی حالات، مذہبی رجحان اور اس زمانے کے تعلیمی طریقے۔ ‑ اس سے قطع نظر کہ یہ خدا کی طرف سے آیا یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قائم کیا، اگر اسلام کو اس 'مذہب' سے موازنہ کیا جاتا ہے جسے قرآن کی حمایت حاصل ہے تو یہ عالمگیر، روادار، متوازن، صنفی غیر جانبدار، جامع، غیر سیاسی، کثرتیت، لچکدار ہے ‑ اگرچہ وسیع حدود، اور انصاف، آزادی، مساوات، اور دیگر عالمگیر سیکولر اقدار کےکا نمائندہ ہے
http://newageislam.com/urdu-section/نیوٹ-گنگ-رچ--قدیم-اسلامی-قانون-کی-سرزنش-کرنے-والوں-میں-اکیلے-نہیں-ہیں/d/7275

Tuesday, May 15, 2012

اسلام کو قرآن کی طرف واپس لائیں, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
اسلام کو قرآن کی طرف واپس لائیں
by سیف شاہین، نیو ایج اسلام
قرآن کے تکثرتیت کے پیغام کے ساتھ ملا کر پڑھنے پر ، یہ آیات واضح کرتی ہیں کہ خدا چاہتا ہے کہ مسلمان دوسرے فرقوں کے ساتھ پر امن طریقے سے بقائے باہمی میں رہیں، ان کو ان کے حقوق دیں اور عدم تشدد کے ساتھ خود کی دفاع کریں۔ یہ ان کو جبر کے خلاف جنگ شروع کرنے کی اجازت دیتا ہے، لیکن منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں صرف اس حال میں جب پوری مسلم آبادی کے مٹ جانے کا خطرہ لاحق ہو۔ ایک ایسے زمانے میں جب مسلمانوں کی آبادی تقریبا 1.5 ارب ہیں، یا عالمی آبادی کا پانچواں حصہ ہیں اور وہ دنیا کے تمام حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں، ایسے میں اسلام کے دفاع کرنے کے نام پر کسی بھی طرح کا تشدد واضح طور پر قرآن کی خلاف ورزی کرنے والا ہوگا۔

فتویٰ قرآن کی عبارت نہیں ہے, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
فتویٰ قرآن کی عبارت نہیں ہے
by ڈاکٹر ظفر الاسلام خان (ازہری
یہ انتہائی غلط بیان اور تعصب کی بات ہے۔مذکورہ فتوی کسی بھی صریح آیتِ قرآنی پر مبنی نہیں ہے ورنہ کسی مؤمن کے لئے اس کے بارے میں اعتراض کی گنجائش نہیں تھی۔ معاملہ ایک فقہی رائے کا ہے جس پر امت کا اجماع نہیں ہے۔ جہاں امام مالکؒ اور امام ابوحنیفہؒ نشہ کی حالت میں طلاق کے جوازکے قائل ہیں وہیں امام احمدؒ ، امام شافعیؒ اپنے ایک قول میں اور ظاہری اس قسم کی طلاق کے جواز کے قائل نہیں ہیں۔ اور ان کا استدلال یہ ہے کہ جب حالت نشہ میں نماز جائز نہیں ہے تو حالت نشہ میں طلاق کیسے جائز ہوگی۔ امام بخاریؒ بھی اس رائے کے قائل ہیں ، اور ان کے مطابق یہی حضرت عثمانؓ بن عفان، حضرت عبداللہ بن عباسؓ اور حضرت عمربن عبدالعزیزؒ وغیرہ کی بھی رائے ہے کہ پاگل پن اور نشہ کی حالت میں طلاق نہیں پڑتی ہے۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور ابن القیم وغیرہ کی بھی رائے ہے کہ نشہ کی حالت میں طلاق واقع نہیں ہوتی ہے کیونکہ طلاق دینے والا غیر عاقل ہوتاہے اور اس حالت میں اس کے دوسرے تصرفات بھی جائز نہیں ہوتے جیسے خرید و فروخت اور ہبہ وغیرہ۔
http://newageislam.com/urdu-section/فتویٰ-قرآن-کی-عبارت-نہیں-ہے/d/7323