Pages

Showing posts with label مذہب. Show all posts
Showing posts with label مذہب. Show all posts

Tuesday, June 19, 2012

سیرت پاک کا مطالعہ۔عصرِ حاضر کی ضرورت, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
سیرت پاک کا مطالعہ۔عصرِ حاضر کی ضرورت

عادل صدیقی

دنیا میں اس وقت ہر چوتھا آدمی مسلمان ہے، ہندوستان میں مذہب اسلام کے ماننے والوں کی تعداد ہندوؤں کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام ایک عالمی مذہب ہے۔ ایک موٹے اندازے کے مطابق دنیا میں مسلمانوں کی تعداد 70کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔ دنیا میں کل آبادی کا ساتواں حصہ مسلمانوں پر ہی مشتمل ہے۔ ساتویں صدی عیسوی کے آغاز پر آخری نبی حضور اکرم ﷺ کے توسط سے اسلام دنیا میں آیا ۔اس لئے کچھ لوگ اسے محمڈن ازم کہتے ہیں ۔ حالانکہ یہ کہنا غلط ہے ۔ حضرت عیسیؑ ٰ کی طرف سے قائم کردہ مذہب کرسچن مذہب کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن حضرت محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے گئے نبی تھے۔وہ مذہب کے خالق نہ تھے بلکہ آپ کی ذات گرامی کے طفیل مذہب اسلام جو کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا مذہب ہے، دنیا میں آیا اس لئے یہ مذہب اسلام کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اسلام کے معنی سلامتی اور امن کے ہیں۔ اسلام مذہب ساتویں صدی عیسوی کے آغاز میں عرب کی سرزمین پر نازل ہوا اور شام ، فلسطین، مصر نیز شمالی افریقہ کے ملکوں میں پھیل گیا۔ مذہب اسلام مغرب میں اسپین تک پھیل گیا اور مشرق میں دریائے سندھ تک آگیا ۔ ہندوستان کے جنوبی علاقے میں عرب تاجروں کے توسط سے اسلام آیا۔ اس وقت اسلام چین میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسلام کی معنی خیز تعلیمات کو سمجھنے کے لئے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی سیرت کا مطالعہ بے حد ضروری ہے۔ قرآن کریم بلاشبہ ایک آسمانی کتاب ہے اور انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کا مہد سے لحد تک احاطہ کرتی ہے۔ ہمارے نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ قرآنی تعلیمات کی عملی تفسیر ہے۔ مغربی دانشور وں اور مفکرین نے بھلے ہی اسلام پر طرح طرح کے اعتراض کئے ہوں مگر اس بات پر دہ بھی متفق ہیں کہ قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جس کی حفاظت روز اول سے جس طرح کی گئی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے کسی اور تاریخی کتاب ،درس کتاب یا کسی بھی مذہب کتاب کا تحفظ اس انداز پر نہیں ہواہے جس طرح کہ کلام پاک کا ایک طرح سے سیرت پاک کا مطالعہ قرآنی تعلیمات کا ہی مطالعہ ہے۔

http://newageislam.com/urdu-section/سیرت-پاک-کا-مطالعہ۔عصرِ-حاضر-کی-ضرورت-/d/2343


Wednesday, June 13, 2012

مسلمانوں کو بھی برابری کا حق ملے, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
مسلمانوں کو بھی برابری کا حق ملے
محترم صدر نشین صاحب! جب تک سب کے لئے equal opportunity نہیں ہوگی اور اس equal opportunity کے لئے برابری کی حصہ داری کے لئے کوشش نہیں ہوگی تب تک صحیح جمہوریت ،صحیح انصاف ، صحیح ملک، صحیح قدریں اور صحیح تعمیر نہیں ہوسکتی ہے۔ ہمار ا ہندوسابن ملٹی کلچرڈ ہے یہاں گنگا جمنی تہذیب صرف زبان تک ہے تو صرف نعروں تک ہے؟ جب تک انصاف نہیں ہوگا، تب تک وہ تہذیب، تہذیب کہلائے جانے کے قابل نہیں ہوگی۔ جس بات کو ادیب صاحب کہہ رہے تھے میں اس بات کو دوسرے انداز سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے اس ملک میں سب سے برابری کا حق دیا گیا ہے۔ ہمارے دستور نے دیا ہے اور ہماری یہ گارنٹی دی ہے کہ کسی کو کسی کے مذہب کے نام پر کوئی خصوصیت نہیں دی جائے گی ، کسی کو کوئی اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں دیا جائے گا کہ وہ فلاح مذہب کا آدمی ہے ،اس لئے اس کو اسپیشل ٹریٹمنٹ دیا جائے۔ جب ہم ریزویشن کی بات کرتے ہیں تو یہی کہاجاتا ہے کہ نہیں تم مسلمان ہو، تمہیں اسلام کے نام پر ریزرویشن نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ٹھیک ہے کہ مسلمان کو اسلام کے نام پر ریزرویشن نہیں دیا جانا چاہئے ،لیکن اس کی بیک ورڈنس کی بنیاد پر ریزرویشن کیوں نہیں دیا جاسکتا دوسری بات یہ ہے کہ مسلمان کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جاسکتا اور ہمیں یہ چاہئے بھی نہیں ، لیکن اس ملک میں دوسرے لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر لگاتار ریزرویشن دیا جارہا ہے یہ کیوں ہورہا ہے؟اس کے اوپر غور کرنا چاہئے اور اس کو درست کیا جانا چاہئے کہ کسی کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ملے گا۔ ریزرویشن کی پوری پالیسی کو revise کیا جانا چاہئے اور revise کرکے یا تو سب ختم کردینا چاہئے یا ٹھیک سے کرناچاہئے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور جو لوگ محروم ہوگئے ہیں یا جو پچھڑگئے ہیں ، ان کوبرابری میں لاکھڑا کرنا چاہئے۔ میں پچھلی سرکار کی حکومت کا شکرگزار ہوں کہ وزیر اعظم ہند نے سچر کمیٹی کی رپورٹ کو ٹیبل کیا، لیکن اس سے بھی زیادہ امپورٹینٹ رپورٹ جسٹس رنگناتھن مشرا کمیشن کی تھی، اس رپورٹ کو کیوں نہیں پارلیمنٹ میں ٹیبل دیا گیا؟
http://newageislam.com/urdu-section/مسلمانوں-کو-بھی-برابری-کا-حق-ملے/d/1459