Pages

Wednesday, June 20, 2012

برقع نسوانی مساوات کےلئے خطرہ, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
برقع نسوانی مساوات کےلئے خطرہ
اسد مفتی ایمسٹرڈم
فرانسیسی حکومت کےمطابق فرانس کے تمام پبلک مقامات پر برقع پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔ فرانس کی پارلیمنٹ نے برقع پر مکمل امتناع اورپابندی عائد کرنے کا قانون بھاری اکثریت سے پاس کرلیا ہے ۔فرانس کے صدر سرکوزی نے کہا کہ برقع کےلئے اسلام میں جگہ ہوتو ہو فرانس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔خبر یہ ہے کہ فرانس میں عوامی اجتماعات یا پبلک مقامات پر برقع پوش عورتوں کو دیکھے جانے پر سات سو پونڈ جرمانہ کیا جائے اور بیوی، بہن، ماں یا خاندان کو دیگر خواتین کو زبردستی برقع اوڑھنے پر مجبور کرنے والے مردوں پر پندرہ سو پونڈ جرمانہ کیا جاسکے گا۔فرانسیسی صدر سرکوزی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے (اعلان کیا ہے) کہ برقع پہننے والی عورتوں کے حقو ق سلب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا چاہئے اور برقع پر پابندی کیلئے فرانس کی پارلیمنٹ مبارک باد کی مستحق ہے۔فرانس میں مسلمانوں کی آبادی لگ بھگ ساڑھے پانچ ملین نفوس پر مشتمل ہے۔ جو کہ یورپی ممالک میں سب سے زیادہ تعداد بتائی جاتی ہے۔مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ سے برطانیہ دوسرے نمبر پر آتا ہے ،فرانسیسی سڑکوں پر ان دنوں مکمل حجاب ،برقع یا اسکارف جلباب میں مسلم خواتین کثیر تعداد نظر آتی ہیں۔ ادھر فرانس کے مسلم قائدین نے اعلان کیا ہے کہ اسلام میں خواتین کے لئے نقاب یا برقع لازمی نہیں ہے۔ پیرس کی ایک مسجد کے امام حسن چلفومی جس مسجد سے وابستہ ہیں وہ شمال پیرس کے مضافاتی علاقہ میں واقع ہے اور بیشتر مسلمان اسی علاقے میں رہتے ہیں ،امام یہ کہتے ہیں کہ جو خواتین اپنے چہروں کو حجان سے ڈھانکنا چاہتی ہیں وہ سعودی عرب یا دیگر مسلم ممالک کو چلی جائیں جہاں ایسے حجاب کی روایت ہے۔
http://newageislam.com/urdu-section/برقع-نسوانی-مساوات-کےلئے-خطرہ-/d/2503

0 comments: