Pages

Showing posts with label ہ پاکستان. Show all posts
Showing posts with label ہ پاکستان. Show all posts

Wednesday, June 20, 2012

کیا غربت اور ناانصافی دہشت گردی کی اصل وجہ نہیں ہے؟, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
کیا غربت اور ناانصافی دہشت گردی کی اصل وجہ نہیں ہے؟

ایم اے خالد

کرامت علی جو پاکستان کے نامور سماجی خدمت گار ہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ ممبئی میں پریس کانفرنس میں دوران گفتگو یہ انکشاف فرمایا کہ پاکستان میں نام نہاد جہادی پاکستان کی غریب عوام کی غربت کا استحصال کرتے ہوئے انہیں خود کش بمبار بننے کی ترغیب دیتے ہیں او رماں باپ بھی اپنی مفلسی کی وجہ سے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو خود کش بمبار بنانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ فی خودکش بمبار 5لاکھ روپے کی ادائیگی پر بآسانی دستیاب ہوتا ہے اور وقت گزرنے کے بعد خود کش کی قیمت میں مزید کمی ہوتی ہے کیونکہ ایک بڑی تعداد تنگدستی (خصوصاً ماں باپ) کو دور کرنے کیلئے اپنے جگر گوشوں کو اس مقصد پر آمادہ کرلیتے ہیں ۔ اس طرح پاکستان میں خود کش بمبار کی دستیابی کا مرحلہ وقت گزرنے کے ساتھ آسان ہوتا چلا گیا ہے۔اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ خود کش دستہ بنا کر دہشت پھیلانا اب آسان ہوگیا ہے۔ پاکستان ایک مسلم ملک ہے اور اپنے ہی لوگوں کی دہشت گردی کا شکار ہوچکا ہے۔ اب نہ وہاں پر مسجد یں محفوظ ہیں اور نہ ہی امام باڑے اور قبرسان ۔یعنی پاکستان کا خودکش بمبار معاشی بدحالی کی پیداوار ہے ۔ ضرورت انسان سے کیا نہیں کرواتی اسلئے اب ہم ہندوستانیوں کو مزید چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ہمیں پاکستان سے آنے والی دہشت گردی کا بھی مقابلہ کرنا ہے اور ہندوستان میں جاری مبینہ طور سے لاقانونیت (لا قانونیت ہمارے ملک کے کئی علاقوں میں جاری ہے یا رائج ہے)کا بھی ۔ ہندوستان میں جاری غربت کا فائدہ اٹھا کر کوئی یہاں کی لا قانونیت اور انتشار کو مزید بڑھاوا دے سکتا ہے ۔ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ کوئی ہمارے یہاں کی غربت کا فائدہ اٹھا کر تخریبی کارروائی میں مزید اضافہ نہ کردے کیونکہ اوقات غربت اور نا انصافی ہی تخریبی کا روائیوں کی وجہ بن سکتی ہے۔ غربت اور ناانصافی وظلم وستم کی ہمارے یہاں پیداوار میں نکسلائٹ ،نکسلائٹ جو آج خوف ودہشت کا دوسرانام بن چکے ہیں اور آج یہ حکومت کے خلاف صف آرا ہیں۔


http://newageislam.com/urdu-section/کیا-غربت-اور-ناانصافی-دہشت-گردی-کی-اصل-وجہ-نہیں-ہے؟/d/2314

Friday, June 15, 2012

امریکہ سے عوامی نفرت۔آخر کیوں؟, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
امریکہ سے عوامی نفرت۔آخر کیوں؟

قارئین ! مسئلہ ذرا گھمبیر ہے۔ نفرت کس سے، امریکہ سے یا امریکیوں سے؟ امریکی پالیسیوں سے یا امریکی حکومت سے ؟ امریکی فوج سے یا اس کے پالیسی ساز ادارو ں سے؟ کچھ ملغوبہ ہے۔ کسی جگہ گفتگو کے دوران ایک نوجوان نے بڑے واضح انداز میں کہا کہ امریکی پالیسیوں سے نفرت اور امریکہ جاکر تعلیم یاروزگار حاصل کرنا متضاد چیزیں ہیں ان کو عکس نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کرناچاہئے۔11/9کے واقعے کے بعد درحقیقت پاکستان ایک دلدل میں پھنسا چلا گیا جس سے چھٹکارے کا بظاہر کوئی راستہ نظر بھی نہیں آتا ۔افغانستان کے خلاف امریکی کارروائی کیلے زبردست امداد کے باوجود Do Moreکا نعرہ ہمیشہ لگایا گیا۔پھر ساتھ ہی ڈرو ن حملوں کی بارش کی گئی جس نے رد عمل پیدا کرنا شروع کیا جو بالآخر پاکستانی طالبان کے روپ میں سامنے آگئے ۔جن کا سخت گیر موقف انتہا پسندی کی ایک نئی صورت لے کر سامنے آیا۔ پھر خود کش حملوں کی ایک لہر شرو ع ہوئی جس میں کئی بے گناہ مارے گئے ۔ اور اب مسئلہ بلیک واٹر کا گرم ہے۔

مگر اس سارے منظر او رکھیل میں پاکستانی عوام اس حوالے سے متفق ہیں کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواریوں کا ہی ہاتھ ہے۔ ہر سامنے آنے والا رائے عامہ کا جائزہ اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ کے خلاف عوام کے جذبات یکساں ہیں۔ ناک کو کہیں سے بھی مروڑ ا جائے اور جیسا بھی مرو ڑا جائے جواب ایک ہی ہے۔گیلپ پاکستان کی مدد سے 13اگست کو الجزیرہ کا ایک سروے منظر عام پر آیا ۔ جس میں ترتیب کے لحاظ سے سب سے آخری سوال یہ بتایا گیا جو ہمارے نزدیک سب سے اہم تھا۔ آپ کے خیال میں ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ کون ہیں، پاکستانی طالبان ،امریکہ یا بھارت .....؟ تو جواب میں بالترتیب 59فیصد نے امریکہ کو ہی سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

http://newageislam.com/urdu-section/امریکہ-سے-عوامی-نفرت۔آخر-کیوں؟/d/1750