Pages

Showing posts with label نصاب تعلیم. Show all posts
Showing posts with label نصاب تعلیم. Show all posts

Tuesday, June 19, 2012

مدارس کے نصاب تعلیم میں تبدیلی ناگریز, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
مدارس کے نصاب تعلیم میں تبدیلی ناگریز

مولانا ندیم الواجدی

26-27دسمبر 2009کو اسلامک فقہ ایکڈمی انڈیا اور دارالعلوم وقف دیوبند کے اشتراک سے ایک دورروزہ سمینار دیوبند میں منعقد ہوا، اس سیمینار کا موضوع تھا ‘‘دینی مدارس میں فقہ اسلامی تدریس ،مناہج اور طریقہ کار’’دیوبند اور بیرون دیوبند کے بہت سے اہل علم اوراصحاب قلم نے اس سمینار میں شرکت اور سامعین کے سامنے اپنے خیالات رکھے، ہمارے دینی مدارس میں جن علوم عالیہ کی تعلیم بہ طور خاص دی جاتی ہے ان میں فقہ کا نمبر تیسرا ہے،پہلے نمبر پر قرآن کریم کی تفسیر ہے ، دوسرے نمبر پر علوم حدیث ہیں اور تیسرے نمبر پر فقہ اور فقہ ہے ،مگر یہ ترتیب درجہ بندی کے لحاظ سے ہے، عملی طور پر فقہ کو باقی دونوں علوم پر اس لیے فوقیت حاصل ہے کہ فقہ کی تعلیم کا سلسلہ تفسیر وحدیث کی تعلیم سے پہلے شروع ہوجاتا ہے اور آخر تک برقرار رہتا ہے ،یہاں تک کہ فیضیلت کے آخری سال میں بھی جس کو دورۂ حدیث کا سال کہتے ہیں حدیث کی جملہ کتابیں فقہی نقطۂ نظر سے پڑھائی جاتی ہے ،سیمینار کا موضوع اگرچہ فقہ کی تدریس تک محدود تھا، مگر کیوںکہ فقہ بھی نصاب تعلیم میں تبدیلی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، کچھ لوگوں نے کھل کر ، کچھ نے دبے لفظوں میںمدارس کے نصاب تعلیام کو عصری نقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا، مگر کچھ ایسے حضرات بھی تھے جن کی نگاہ میں یہ آٹھ سالہ یا نوسالہ نصاب تعلیم بالکل مکمل ہے اور اس میں کسی تغیر یا تبدیلی کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔مدارس کے نصاب میں بتدیلی کی ضرورت پر بحث ومباحثہ کا سلسلہ عرصے سے جاری ہے، لیکن ابھی تک اس بحث کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بحث کے دوسرے ہیں ،ایک سِراان لوگوں نے تھام رکھا ہے جو اس نصاب کو بالکل ہی فرسودہ اور بے کار سمجھتے ہیں ، ایسے لوگوں کا خیال ہے کہ اس نصاب کو تبدیلی کے بڑے عمل سے گزارنے کی ضرورت ہے اور یہ بڑا عمل اسی صورت میں پایہ تکمیل کو پہنچ سکتا ہے جب اس نصاب میں عصری علوم وفنون کی اس حد تک شمولیت ہو کہ مدارس کے فارغین عصری جامعات کے فارغین کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر زندگی کے میدان میں آگے بڑھ سکیں، دوسرا سراان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو اس نصاب کو مقدس اور منزل من اللہ سمجھتے ہیں، یہاں تک کہ وہ اس میں ادنیٰ سی تبدیلی میں گوارا نہیں کرنا چاہتے بلکہ جو لوگ معمولی معمولی تبدیلیوں کا مشورہ دیتے ہیں ان کو بھی نظرحقارت سے دیکھتے ہیں اور ان کی ہر تجویز پائے حقارت سے ٹھکرا دیتے ہیں ، ظاہر ہے یہ دونوں ہی نقطہ نظر غلط ہیں،

http://newageislam.com/urdu-section/مدارس-کے-نصاب-تعلیم-میں-تبدیلی-ناگریز/d/2344


مدارس کے نصاب میں تبدیلی کیوں ضروری؟, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
مدارس کے نصاب میں تبدیلی کیوں ضروری؟

مفتی یا سرندیم قاسمی

مدارس عربیہ کے نصاب تعلیم کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں بہت کچھ لکھا بھی گیا ہے اور بہت کچھ کہا بھی گیا ہے،لیکن ابھی تک اس بحث کو کوئی اطمینان بخش رخ نہیں مل سکا اور نہ کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوا، جو لگ نصاب تعلیم کے مسئلے پر اظہار کرتے رہے ہیں ان میں ایسے لوگوں کی کثرت ہے جو اس نصاب کو کسی بھی لائق نہیں سمجھتے ،دوسری طرف ایسے لوگ ہیں جو اس نصاب کو منزل من اللہ سمجھ کر ادنیٰ تبدیلی بھی گوارا نہیں کرنا چاہتے ، اس طرح یہ مسئلہ انتہا پسندی کے دوپالوں کے درمیان پھنس کر عقدۂ لایخل بنا ہوا ہے اور اب صورت حال یہ ہے کہ دونوں گروہ اپنے اپنے نقطہ نظر پر مصر ہیں ، ایک طرف وہ جدید تعلیم یافتہ طبقہ جو اس بات پر اصرار کررہا ہے نصاب میں کچھ ایسی تبدیلی ہوکر مدرسے سے فارغ ہونے والے طالب علم کے سامنے تمام راستے کھلے رہیں، خواہ وہ ڈاکٹر بن جائے یا انجینئر ،یا پھر کسی دوسرے میدان کا انتخاب کرلے۔ ظاہر ہے اس طرح کی کوئی تبدیلی مدارس اور ان کے مقصد کے سراسر خلاف ہے۔ دوسری طرف اساتذہ مدارس کا ایک طبقہ اس بات سے خائف رہتا ہے کہ نصاب میں ترمیم وتبدیلی کی صورت میں ایسی کتابیں اور چند ایسےعلوم پڑھانے پڑسکتے ہیں جو انہوں نے خود نہیں پڑھے ،ایسی کتابیں پڑھانے کے لئے محنت کرنے سے بہتر یہ ہے کہ نصاب کو جوں کا تو ں رکھا جائے اور وہی پیچیدہ اور مشکل وادق کتابیں شروحات کی مدد سے رٹ کر طلبہ کے سامنے سنادی جائیں جو انہوں نے پڑھی ہیں، ان دومتضاد نقطہ ہائے نظر کی وجہ سے ہی نصاب تعلیم کے تعلق سے ہونے والی بحث کبھی نتیجہ خیز نہیں ہوسکی۔ صورت حال یہاں تک آپہنچی کہ مدارس کے فارغین کی ایک بہت بڑی تعداد سے عصری علوم کو سمجھنے کی تو کیا امید کی جاتی ، خود جس میدان میں انہوں نے آٹھ سال لگائے ہیں اس میدان کےعصری نقاضوں کو بھی پورا کرنے سے وہ قاصر ہیں۔

http://newageislam.com/urdu-section/مدارس-کے-نصاب-میں-تبدیلی-کیوں-ضروری؟/d/2355